خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے ورنہ خود انتظام سنبھال لونگا ، وزیر اعلی کے پی

0
72
ali amin ganda pur

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو صوبے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج رات لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ہونا چاہیے، کل سے لوڈشیڈنگ ٹھیک نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) چیف کے آفس جا کر انتظام سنبھالوں گا۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، بیٹھیں اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکا لیں، لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیےآج رات تک ڈیڈ لائن دے رہا ہوں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہے، خود بیٹھ کر شیڈول بناؤں گا، پیسکو چیف نے صوبے میں رہنا ہے تو پھر میرے شیڈول پر چلے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرا صوبہ سستی بجلی بنا کر دے رہا ہے اور مہنگی خرید رہا ہے، میرے پیسوں سے کٹوتی کرلو اور مجھے بجلی دو، اگر حق نہ دیا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں حق کیسے لیتا ہوں۔

Leave a reply