خیبر پختونخوا: گزشتہ 19 سال کے دوران54 افراد لاپتہ

0
75
missing persons

پشاور: خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے 54 افراد لاپتہ ہو چکے ہے۔ دستاویزات کے مطابق یہ افراد لکی مروت، بنوں، شمالی وزیرستان، اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ 19 سال کے دوران لاپتا ہوئے ہیں۔ ان 54 لاپتا افراد میں سے 48 کا تعلق بنوں سے ہے، جبکہ شمالی وزیرستان کے 3 افراد، لکی مروت اور جنوبی وزیرستان کے ایک ایک فرد کو بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشنز میں ان لاپتا افراد کے مقدمات درج ہیں اور ان کی گمشدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق، رواں سال لواحقین نے 25 نئے لاپتا افراد کا اندراج کروایا ہے، جس سے یہ معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے شناختی کارڈ اور دیگر معلومات اکٹھی کی گئی ہیں تاکہ ان کی بازیابی کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکیں۔لاپتا افراد کے لواحقین کی جانب سے بارہا اپیلیں کی جا چکی ہیں، تاہم ابھی تک ان افراد کی بازیابی کے حوالے سے کوئی حتمی اقدامات سامنے نہیں آئے۔ اس فہرست کے سامنے آنے کے بعد یہ مسئلہ ایک بار پھر سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور حکام پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ان گمشدگیوں کی تحقیقات کو تیز کریں۔

Leave a reply