صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس سلسلے میں چترال، اپر لوئردیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہےاس کے علاوہ چلاس میں تتاپانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔

الرٹ میں پی ڈی ایم اے نے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رکھنے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کیا جائے، جبکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہے ضلعی انتظامیہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کریں جبکہ عوام کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کا بتایا جائے پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں جس حوالے سے کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہےاس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش کے امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

کوہستان کرپشن اسکینڈل ، 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

Shares: