خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز میں اضافے تجویز

cm kpk

خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے قانون میں ترامیم کی سمری منظوری کےلیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجوادی گئی۔سمری میں خیبر پختونخوا حکومت کے وزراء کی مراعات بڑھانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ سمری کی دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کا بجٹ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کیا جائے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحت کی ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ سے بہت کم ہیں۔تجویز دی گئی ہے کہ وزراء کے ہاؤس رینٹ کی رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے۔بیرسٹر محمد علی سیف نےمزید کہا کہ نئے گھروں کی تعمیر کی بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 17 وزراء اور مشیر ذاتی یا کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں وزراء اور مشیروں کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا تخمینہ اربوں روپے بنتے ہیں۔دستاویز کے مطابق 2014ء میں وزراء کےگھروں کی مرمت اور کرایوں کےلیے فنڈز فکسڈ کیے گئے تھے، مہنگائی کے باوجود وزراء کی رہائش گاہوں سے متعلق فنڈز نہیں بڑھائے گئے۔دستاویز کے مطابق وزراء کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے رقم 10 لاکھ روپے جبکہ وزراء کے گھروں کے ماہانہ کرایہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہیں۔اس معاملے پر اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ثمر ہارون بلور نے ردعمل دیا اور حکومتی اقدام کو پیسے کا ضیاع قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام شرمناک ہے، ایک طرف جہاں پروفیسرز تنخواہوں کے لیے رل رہے ہیں، دوسری طرف حکمرانوں کی توجہ ان کاموں پر ہے۔

Comments are closed.