پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پرایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا، زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں-
شرجیل میمن کی بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات،سرمایہ کاری کی دعوت
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر یہ تیسری بار حملہ ہوا ہے،ضلع بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے یہ مہم پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں جاری ہے، جس میں پولیو کے 945 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کا مقصد 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے، حملہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے خلاف جاری مہم کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے ، پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم دہشتگردوں کے حملوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوتی رہتی ہے۔
تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی








