خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے پنشن میں کروڑوں کا غبن

0
54

پشاور خیبر پختونخوا  سرکاری ملازمین کی پینشن  میں کروڑوں روپے کی غبن کا ہوا ہے، ڈویژنل اکاونٹینٹ جنرل آفس بنوں کے گرفتار دو ملازمین عدالت میں پیش کئے گئے، احتساب ایڈمنسٹریٹیو جج یونس خان نے تفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالہ کردیا ۔ نیب پراسکیوٹر روح اللہ جان نے عدالت کو بتایا کہ   دونوں ملزمان بھائی ہیں اور ڈویژنل اکاونٹینٹ جنرل افس بنوں میں تعینات تھے ۔ اور دونوں نے دوران ملازمت سرکاری ملازمین کی پنشن میں غبن کی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ  ملزمان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا ہے ۔  ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذاجسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالہ کیا جائے ۔جس پر عدالت نے  عدالت نےتفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالہ کردیا ۔

Leave a reply