خیبر پختونخوا،عام انتخابات کے پیش نظر طبی عملہ تیار،جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب دے دی گئی

0
100
gilgit ecp

عام انتخابات 2024 کے پیش نظر خیبر پختونخوا کا تمام طبی عملہ تیار کر کے تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو سٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ٹریفک روانی جاری رکھنے کیلئے بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عام انتخابات کے موقع پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیکٹرز میں 3 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز سمیت دیگر نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

Leave a reply