خیبر پختونخواہ طوفانی آندھی سے 19 اموات،102 زخمی، 15 کی حالت تشویش ناک

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، ریسکیو1122 نے بنوں میں12, لکی مروت میں 3 اور کرک میں 4 افراد جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث 102 سے زائد افراد زخمی ہوئے،جس میں زیادہ تر حادثات چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش ائیں، بنوں لکی مروت اور کرک کے تمام ہسپتالوں میں. ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 15 لوگوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،جنکو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہِ کیا جہاں انہوں نے جانبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں اور لکی مروت کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانبحق ہونے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ اور مریضوں کی بہترین دیکھ بال کا بھی اہتمام کرنے پر زور دیا،اس کے علاوہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
طوفانی بارش کے دوران چھتوں ، دیواروں اور آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جانبحق جبکہ 102 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں پندرہ کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم اس وقت بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے تینوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کی ہیں۔ تاکہ نقصانات کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔ کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ ضلع بنوں میں پاک فوج کے 116 بریگیڈ اور لکی مروت میں 117 بریگیڈ کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔

Comments are closed.