خیبر پختونخواہ  کے سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کامیاب کاروائیاں جاری  ضلع چارسدہ تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین اہم کاروائیاں کی، تینوں کاروائیوں میں مجموعی طور پر تین من (120 کلوگرام) چرس، چھ کلوگرام ہیروئین اور تین پستول اور کارتوس برآمد جبکہ پانچ ملزمان  کو گرفتار  کر لیا گیا ، ترجمان ایکسائز کے مطابق  پہلی کاروائی میں چارسدہ سرڈھیری کے مقام پر کیری ڈبہ سے چھ کلوگرام ہیروئین برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، دوسری کاروائی میں چارسدہ مردان روڈ پر ایک خفیہ اطلاع پر   گاڑی کو قابو کرکے اسکی  ڈگی سے تین من (120 کلوگرام) چرس برآمد جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان ایکسائز
نے کہا کہ  تیسری کاروائی میں رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد جبکہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا  ترجمان ایکسائز نے کہا کہ  تینوں کاروائیاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان کی گئیں، اور تمام واقعات  کے مقدمات تھانہ ایکسائز مردان میں درج کرلئے گئے،
Shares:








