خیبر پختونخوا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج ہو رہے ہیں،

0
136

خیبر پختونخوا کے میڈیکل اور ڈینٹل کالیجز میں داخلوں کیلئے آج صبح 10 بجے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہے ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ٹیسٹ کی نگرانی 11 انتظامی سیکرٹریز کو سونپی ہے جبکہ ٹیسٹ کیلئے سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔پشاور میں 250 جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکارامتحانی مراکز میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایم ڈی کیٹ کے شفاف انعقاد کیلئے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کررکھا ہے جبکہ ٹیسٹ کے دوران جیمرز لگا کر موبائل سگنلز بھی معطل کیے جائیں گے۔پولیس کے مطابق امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ امتحانی مواد کی ترسیل کے وقت ہر گاڑی کے ساتھ 10 پولیس اہلکار سکیورٹی پرمامور ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ستمبر میں نقل کی وجہ سے صوبے بھر میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو روک کر دوبار امتحان کرانے کا فیصلہ کیا تھا، بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے 219 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے تھے۔

Leave a reply