کرونا وائرس کے دوران فرائض انجام دے کر شہید ہونے والے میڈیکل سٹاف کے لئے بڑا اعلان

0
30

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے کورونا وباء کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نگران صوبائی حکومت نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا سے صوبے میں کرونا وباء سے متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکلز کی تفصیلات طلب کر لی ہے، کرونا وباء سے شہید ہونے والے تمام افراد کو تمغہ امتیاز (بعد از مرگ) 23 مارچ 2024 کو دیئے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کرونا وباء کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں و دیگر مراکز صحت میں دوران ڈیوٹی مجموعی طور پر 109 جانیں گئی ہیں،پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کورونا وباء کے دوران 70 ڈاکٹرز جن میں 8 خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح 17 پیرا میڈیکس ملازمین، جن میں ایک خاتون ملازمہ بھی شامل تھیں، کرونا وباء کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے،صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 نرسز بھی دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو گئیں تھیں. جبکہ درجہ چہارم کے 15 ملازمین کورونا وباء کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے وقت جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Leave a reply