مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف:خیرپور اڈا پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)بہاولپور کی تحصیل...

پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست

دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر...

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ...

یمنی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،38 ہلاک،100 سے زائد زخمی

یمن میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں کم...

اوچ شریف کے تاریخی مزارات کی تزئین وآرائش،63 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے

اوچ شریف (جنرل رپورٹر)اوچ شریف کے تاریخی مزارات کی...

خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

محکمہ ایکسائز نے مختلف کاروائیوں میں، 216 کلو گرام چرس ,2500عدد ہیروئین بھرے ٹوکن ، 365 گرام آئس برآمد، جبکہ چار منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا،
محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کاروائی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان نے کی جسکے نتیجے میں موٹروے مردان کے قریب بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹر کار سے 180000 گرام (180 کلو گرام) چرس برآمد کر لیا گیا ایکسائز اہلکاروں کے مطابق دوسری کاروائی ایکسائز انٹیلجنس بیورو نے پشاور میں کی، جس میں پشاور موٹر وے ایچ گول چوک پر کاروائی کے دوران 36 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ایکسائز پولیس نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائی جو اسپیشل سکواڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوانوں کو  منشیات ترسیل کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ جسکا نام شاہ خالد ہے منشیات فروش سے 2500 عدد ہیروئن بھرے ٹوکن برآمد، ایکسائز پولیس نے کہا کہ گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف تفتیش اور کاروائی شروع کر دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم بھاری تعداد میں ہیروئن بھرے ٹوکن جمرود سے پشاور سمگل کر رہا تھا، ایک اور کاروائی میں ایکسائز پولیس سٹیشن ایبٹ آباد ہزارہ نے 365 گرام آئس برآمد کی ہے ،اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،