کے پی کے میں تیز آندھی کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹیاں قائم

خیبر پختونخوا محکمہ ریلیف نے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ اضلاع بنوں ،لکی مروت،ڈی آئی خان اور کرک میں نقصانات کے سروے کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ سیکرٹری ریلیف کےمطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی کی وجہ سے 25 افراد جان بحق جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئیں تھے،اور60 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا تھا،سیکر ٹری ریلیف کے مطابق تمام کمیٹیاں موسلا دار بارش اور طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے مکمل رپورٹس مرتب کریں گی۔ کمیٹیاں 16 جون تک تفصیلی رپورٹس جمع کرائے گی۔
سیکرٹری ریلیف عبدالباسط کے مطابق کمیٹیوں میں تکنیکی ماہرین اور پی ڈی ایم اے کے اعلی افسران شامل ہیں۔

Comments are closed.