خیبر پختونخواہ میں کرونا کے کتنے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں، کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے ہمارے ہیرو ہیں

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے، کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے، قرنطینہ میں منفی ٹیسٹ آنیوالوں کو گھربھیجا جا رہا ہے۔صوبے میں 110 آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، پاک افغان سرحد افغان شہریوں کی واپسی کیلئے کھولی گئی، 15 ہزار 956 افغان شہری واپس جاچکے۔

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج صوبائی حکومت سے تعاون کر رہی ہے،احساس پروگرام کے تحت کل مستحقین کو 12ہزار روپے ملنا شروع ہوجائیں گے ،37مریض آج اور27کل صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے جائیں گے،217مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے،حکومت اور صوبو ں میں بہترین کوارڈی نیشن ہے،کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے،

خیبرپختونخوا میں 27 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والو کی تعداد 217 ہوگئی. اس وقت صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی کل تعداد 527 ہے جن میں سے 68 کنفرم کیسز ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور کے قرنطینہ مراکز سے ہیں۔

Shares: