جمرود، چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار شہید

0
70
crime

خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دو جوان وطن پر قربان ہو گئے ہیں

دہشت گردوں نے حملے کے دوران بھارتی ہتھیاروں کا استعمال کیا، دہشت گردوں نے راکٹ لانچر بھی فائر کئے،دہشت گردوں نے حملہ جمرود میں تختہ بیگ میں واقع پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا ،چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا تا ہم اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی موت ہوگئی

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سر چ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈی پی او خیبر کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی کے جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے، پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں،

قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے متحد ہے.وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تختہ بیگ، ضلع خیبر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے،وزیرِ اعظم نےدھشتگردوں سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار اعجاز اور ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے،وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی دجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان کے امن کیلئے لازوال قربانیاں ہیں. پاکستانی قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. پوری قوم دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے متحد ہے.

اتحاد اور اتفاق سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئےپر عزم ہیں،وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے،محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایف سی اور پولیس اہلکار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،جام شہادت نوش کرنے والے دونوں سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا،شہید ہونے والے دونوں جوانوں کی بہادری پر ناز ہے،اتحاد اور اتفاق سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئےپر عزم ہیں

Leave a reply