خیبر پختونخواہ میں شادی بیاہ ، تقریبات پر پابندی میں مزید توسیع

0
52

خیبر پختونخواہ میں شادی بیاہ ، تقریبات پر پابندی میں مزید توسیع

خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نےکہا کہ کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے شکست دیں گے، شہری گھروں میں رہیں، وزیراعلیٰ تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام کام کرنے والے عملے کو سلام پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان بھی جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہیں وہی جذبہ سب کے لئے چاہئے،ریلیف پیکج نادار طبقے کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تعلیمی اداروں کی بندش میں 31مئی تک توسیع کردی گئی ہے،

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عام تعطیل میں 5اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے،سیاسی اورشادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی میں 30اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے،انٹراسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی میں بھی 5اپریل تک توسیع کی گئی ہے،بھرتیوں کےلیے ٹیسٹ 31 مئی تک ملتوی ہوں گے،گندم کی خریداری کےلیے17.5ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے،

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں میں مزید سختی نہ کریں تووائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کےلیے نجی اسپتالوں سے مدد لیں گے،

Leave a reply