خیبر پختونخوا نگران وزیر اطلاعات و اوقاف بیر سٹر جمال کاکا خیل کا محرم کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی اقدامات کا کا جائزہ

0
48

خیبر پختونخوا نگران وزیر اطلاعات و اوقاف بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے جہاں پر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا محرم الحرام میں مجالس و محافل کی نگرانی کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ، نگران صوبائی وزیر کو سیکرٹری داخلہ و دیگر حکام کی تفصیلی بریفنگ دی،
سینٹرل کنٹرول روم ماہ محرم کے دوران 24/7 کام کر رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجالس کی نگرانی کے لئے آن لائن سافٹ ویئر بنایا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا سافٹ ویئر کے ذریعے سینٹرل کنٹرول روم کو پہنچتا ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ کنٹرول روم میں مختلف اضلاع میں محرم کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اسی طرح 14 اضلاع میں کل 855 رجسٹرڈ ماتمی جلوس اور 7 ہزار سے زائد مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ کے مطابق سینٹرل کنٹرول روم میں 9 محکموں کے نمائندے موجود ہیں۔ اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ نگراں وزیر نے سٹریٹیجک انالاسز ونگ کا بھی دورہ کیا، حکام نےماہانہ کارکردگی رپورٹ پر بھی بریفننگ دی، نگران وزیر اطلاعات نے کہا محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا کردار نہایت احسن ہے، کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا نگراں صوبائی حکومت لا اینڈ آرڈر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،

Leave a reply