پشاور: خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت ہر صوبائی ہولڈنگ کمپنی کو ایک بلاک بولی کے بغیر دیا گیا، خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی نے لکی بلاک کا انتخاب کیا جو غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا-
خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کے مطابق صوبائی کمپنی کے وفاقی کمپنی کے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ذمے 39 لاکھ روپے سے زیادہ واجب الادا ہیں مگر کمپنی یہ واجب الادا رقم وصول کرنے میں ناکام رہی، کے پی او جی سی ایل نے اورکزئی اور تیراہ بلاکس میں آپریٹرز کو کیش کالزکی ادائیگی نہیں کی جس کے نتیجےمیں90 کروڑ 23 لاکھ روپے زرمبادلہ کا نقصان ہوا۔
وزارت داخلہ کا 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت ہر صوبائی ہولڈنگ کمپنی کو ایک بلاک بولی کے بغیر دیا گیا، خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی نے لکی بلاک کا انتخاب کیا جو غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا، اس کے نتیجے میں وقت اور وسائل ضائع ہوئے، صوبائی حکومت کی درخواست پر بعد میں لکی بلاک کو میران بلاک سے تبدیل کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کےفیصلےکےبعد صوبائی کمپنی کو مؤثربلاک کےانتخاب کا سنہری موقع ملا تھا، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ لکی بلاک کےچناؤ کے معاملے کی انکوائری کی جائے تاکہ ذمےداروں کا تعین ہوسکے، کمپنی کی5 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت کی گاڑیوں کی رجسٹریشن محکمہ توانائی کے نام پرکی گئی، ادارے نے غیرقانونی طور پر محکمہ توانائی کو گاڑیاں دیں، کمزورنظام اور غیرمؤثرمینجمنٹ کمپنی کو اپنی گاڑیوں کی ملکیت سے محروم ہونےکا باعث بنی، ادارہ دوسری جگہوں پر استعمال ہونے والی اپنی گاڑیاں واپس لے۔
نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ کی پاکستان سمیت کئی ممالک کو ویزا پابندیوں کی دھمکی
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کمپنی آپریٹرز کو رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے تاکہ زرمبادلہ کے نقصان سےبچاجاسکے جب کہ کمپنی ایس این جی پی ایل سے اپنے بقایاجات کی واپسی یقینی بنائے۔