خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
کانسٹیبل رینک کے لیے شہداء پیکیج میں 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 1 کروڑ سے بڑھ کر 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گئی ہے جبکہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) لیول کے افسران کے لیے پیکیج میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے یہ رقم 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء کے اہل خانہ کو پلاٹ بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کی تقسیم شہید کے رینک کے مطابق ہوگی — 5 مرلے سے لے کر 1 کنال تک۔اس کے علاوہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاؤنس میں 4 ہزار روپے سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جو اہلکاروں کی فلاح اور پیشہ ورانہ ضروریات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کے اعتراف اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا مظہر ہے۔
روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ