چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ٹاسک فورس اجلاس،پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ

پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں پولیس مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے مطابق پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 19 جون سے خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں جاری ہے۔ جس میں سات اضلاع کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ کے مطابق ضلع بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی میں مہم جزوی طور پر چلائی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر1لاکھ 7ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗکے قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 8441ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اور پولیو ٹیموں میں 7721 موبائل ٹیمیں، 542فکسڈ اور 478 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ بریفنگ کے مطابق ان ٹیموں
کی موثر سکیورٹی کیلئے 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.