تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے احتجاجی قافلے میں کتنے افراد، گاڑیاں موجود ہیں؟ اعداودو شمار سامنے آ گئے
نجی ٹی وی آج نیوز کی بیوروچیف پشاورفرزانہ علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعدادوشمار شیئر کئے ہیں،فرزانہ علی کے مطابق صوابی کے علاقے انبار کے ریسٹ ایریا میں پی ٹی آئی کے قافلہ رکا،جس میں صوبے کے مختلف حصوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس قافلے کے شرکاء کی تعداد 25 ہزار سے 26 ہزار کے درمیان ہے،پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی،فتح الملک ناصر، ایم پی اے لوئر چترال،ثریا بی بی، ڈپٹی اسپیکر،عبد اللطیف، ایم این اے ،محمد اعظم، ایم پی اے،ڈاکٹر محمد اعظم، سوات،عبد الکبیر خان، ایم پی اے (بونیر)،ایمان طاہر، سابق ایم این اے (اٹک)، عرفان سلیم، عبد الکریم، ایم پی اے،شہریار خان ترکئی، ایم این اے،فیصل خان ترکئی، ایم پی اے،مرتضیٰ خان ترکئی، ایم پی اے،اسد قیصر، ایم این اے،فیصل جاوید،رنگریز احمد، ایم پی اے،عاقب اللہ خان، ایم پی اے،جمشید دشتی،عاصم خان،میاں عمر، ایم پی اے،ساجد خان، ایم این اے،ڈاکٹر محمد اسرار، ایم پی اے،محبوب شیر، ایم پی اے،فضل محمد خان، ایم این اے،ملک انور تاج، ایم این اے،فضل شکور، ایم پی اے،افتخار اللہ جان، ایم پی اے،عارف احمد زئی، ایم پی اے،خالد خان، ایم پی اے،ارشد عمرزئی، ایم پی اے،ظہیر شاہ تورو، ایم پی اے،ڈاکٹر شکیل، ایم پی اے،حسن (سندھ)،عاطف، ایم این اے شامل ہیں
پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے مختلف اقسام کی گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا تھا، جن کی تعداد درج ذیل ہے:
ڈبل کیبن/جیپ: 177 × 6 = 1062
فلائنگ کوچز: 732 × 16 = 11712
بسیں: 28 × 25 = 700
پک اپ/ڈاٹسن: 80 × 10 = 800
کوسٹر: 94 × 20 = 1880
کاریں: 920 × 4 = 3680
کیری: 55 × 6 = 330
ٹرک: 07 × 12 = 84
موٹر سائیکل: 69 × 2 = 138
میوزک گاڑی: 1
2 بڑے پنکھوں والی گاڑی: 1
https://twitter.com/farzanaalispark/status/1860750916778959322
ایک اور پوسٹ میں فرزانہ علی کا کہنا تھاکہ ویسے صبح سے اب تک کی صورتحال دیکھنے کے بعد ایک بات تو صاف ہے کہ مجھے لگا تھا کہ فائنل کال کا اعلان ہوا ہے تو پہلے سے ذیادہ لوگ نکال لیں گے لیکن سچ تو یہ ہے کہ تعداد پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزارہ کا قافلہ 40000 پلس لوگوں پر مشتمل ہے اور یہ صرف ایک ڈویژن کا قافلہ ہے، پنجاب بھی نکل پڑا ہے،یہ لوگ کیا سمجھتے ہیں،راستے کھل جائیں گے اور ہم خود کھولیں گے، اسلام آباد میں دس لاکھ سے زائد لوگوں کا اجتماع ہو گا،خان پور میں پولیس کے ساتھ ہم نے پورا مقابلہ کیا،شیل بھی ہمارے لڑکے اٹھا کر لے آئے ہیں،
برطانیہ،عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا تاریخی احتجاج
پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب
اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی
24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ
سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان
بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک
گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب