خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی، یہ فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے تناظر میں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (زنانہ) کو باقاعدہ مراسلہ بجھوا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ مراسلے کے مطابق گرلز سکولوں میں غیر متعلقہ افراد کو فوٹوگرافی کی اجازت نہیں۔پروگرامز یا کسی بھی ایونٹ کے لئے مہمان خصوصی بھی فی میل آفیسر ہی ہوں گی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مزکورہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر عزیز اللہ خان نے کو بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کیجانب سے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی ایسا ہی ایک فیصلہ ہوا تھا جس پر بعد ازاں عمل درآمد نہ ہو سکا۔ گرلز سکولوں میں ڈائریکٹوریٹ یا سیکرٹریٹ حکام ہی ویزٹ کرتے رہتے ہیں لہذا انکو مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ یا سیکرٹریٹ لیول پر خواتین سٹاف و آفیسرز موجود ہیں صرف وہ ہی خواتین سکولوں کا ویزٹ کیا کریں ۔

Shares: