خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج ایک ہی دن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مناسبت سے 22 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں سہ پہر 3 بجے تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان ہونگے، وزیر اعلیٰ آٹھوں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرینگے تمام تعلیمی بورڈز 22 اگست کو نہم اور دہم دونوں کے نتائج بیک وقت جاری کرینگے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ کو میٹرک کے نتائج بیک وقت جاری کرنے کے حوالے سے ہدایات مانگی گئی تھیں جس کے بعد سی ایم سیکرٹریٹ نے 22 اگست کو سہ پہر 3 بجے تمام تعلیمی بورڈوں کے نتائج وزیراعلیٰ ہاؤس میں جاری کرنے کی ہدایات کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دن آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان ہوگا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved