خیبرپختونخواہ حکومت کا مسجد مکتب سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے بارے بڑا فیصلہ

0
44

خیبرپختونخواہ حکومت کا مسجد مکتب سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے بارے بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ صوبہ بھر کے مسجد مکتب سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔سکولوں کے انضمام کی ھرگز اجازت نہیں۔سکولوں میں خالی اسامیوں کی منظوری کا انتظار کئے بغیر جہاں ضرورت پڑے ٹیچرز ھائر کریں تاکہ طلباء و طالبات کا تعلیمی حرج نہ ھو۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرتعلیم اکبر ایوب خان نے ڈی ای او افس ھری پور کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی ای اوز عمرخان کنڈی محترمہ ثمینہ الطاف ممتاز خان جدون اےایس ڈی ای اوز احسان خان عدنان خان صبغت اللہ افریدی محمد عمران وجاھت اعوان اور دیگر موجود تھے۔ڈی ای اوز عمرخان کنڈی اور ثمینہ الطاف نے ضلع بھر کے پرائمری مڈل ھائی اور ھائر سیکنڈری سکولوں کو درپیش مسائل نئے سکولوں کے قیام ائی ٹی لیبز سائینس لیبارٹریز گرلز بوائز سکولوں کی اپ گریڈیشن کنڈیشنل گرانٹ خالی اسامیوں پر تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر تعلیم کو گرلز بوائز سکولوں کی اعلی ترین کارکردگی کی بنا پر صوبہ بھر میں ضلع ھری پور کی پہلی پوزیشن بارے بھی بتایا گیا۔ ھم نصابی سرگرمیوں میں ضلع ھری پور کی مختلف ایونٹس میں شاندار پرفارمنس کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

دونوں ضلعی افسران نے ملٹی میڈیا کے زریعے اکبر ایوب خان کو بتایا کہ بعض سکولوں کی اپ گریڈیشن بہت ضروری ھے بعض خستہ حال عمارتوں والے سکولوں کی از سر نو تعمیر بھی وزیر موصوف کے نوٹس میں لایا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ ضرورت کی بنیادپر سکولوں کو کی اپ گریڈیشن اور بوسیدہ بلڈنگ والے سکولوں کی ازسرنو تعمیر یقینی بنئی جائے گی ۔ اکبر ایوب خان نے کہا سائینس ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایس ایس ٹی جنرل کو ریشنلائزیشن پراسس کے تحت ممکن بنایا جائے گا تاکہ سائینس طلباء کا حرج نہ ھو۔ریشنلائزیشن پالیسی کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان کی اعلی سطحی میٹنگ میں جملہ مسائل کا حل ممکن بنایا جائےگا۔ بعد ازاں وزیر تعلیم نے بہترین پرفارمنس کے حامل سربراہان سکول اور ڈی ای او افس اھلکاران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دئے گئے۔اور عمدہ سکور حاصل کرنے پر وزیر موصوف نے مبارکباددی۔

Leave a reply