باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے
ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایوان میں کہا کہ حکومت میں کوئی نئی آئل ریفانری نہیں لگی، جس پر وفاقی وزیر توانا ئی عمر ایوب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6سے7 ارب ڈالر کی بڑی ریفانری لگے گی،28فیصد زیادہ پیٹرول کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے بڑھی، جن لوگوں کو ہم پکڑتے ہیں ان کی ضمانت ہو جاتی ہے،
ن لیگی رہنما طاہرہ اورنگزیب کے سوال پروزیرمواصلات مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور مری کے مقامی لوگوں سے ٹول اکٹھا کر نے کی بات ہوئی ہمارے دور میں کوئی ٹول پلازہ نیا نہیں بنا ،جو ٹول پلازے بنے ہیں وہ آپ کے دور میں ہی بنے،
ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ وزیر خارجہ تقریر نہ کرتے اور ہمیں ان کا جواب نہ دینا پڑتا،اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی،تمام بلز اس کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا،نیب قوانین بل کے ہرپہلوپربات کی گئی،نیب قوانین سیاسی ہتھیار کے طورپراستعمال کیے گئے،راناثنااللہ پر منشیات رکھنے کا الزام لگایاگیا،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف نیب قوانین میں ترامیم کی بات کی ،انہوں نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن ہی بند کیا، خیبر پختونخوا میں کوئی بدعنوان نہیں ،وہ جنت کا ٹکڑا ہے،ہم نے اپنی رائے دی تھی کوئی مطالبہ نہیں کیا،وزیر خارجہ نے گزشتہ روز رنگ بازی کی،ہم بھی کرتے ہیں،یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہم پر نیب مقدمات ہیں، ایف اے ٹی ایف کے بلز پر تقریبا اتفاق رائے ہو چکا تھا،پی ٹی آئی کے خلاف نیب کیوں کوئی ریفرنس نہیں بناتا رات کے اندھیرے میں نیب قانون کا مسودہ بھیجا گیا،مسودے میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع شامل تھی،دوسرے مسودے میں اس ترمیم کو واپس لے لیا گیا،نیب قانون کو ایک طرف رکھیں ہم عالمی ضرورتوں کو سمجھتے ہیں ،نوے دن بغیر کسی ضمانت کے کسی کو گرفتار رکھا جاسکتا ہے،
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان میں جتنے کرپٹ بیٹھے اس کی مثال نہیں ملتی،ان پر مالم جبہ، بلین ٹری اور غیر ملکی فنڈنگ سب پر استشنیٰ ہے ؟ہم آئندہ حکومت کے ساتھ کسی بھی رابطے کاحصہ نہیں ہوں گے،ہمیں کو ئی نرمی نہیں چاہیے ،اللہ ان کابھی حامی وناصر ہو،








