کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سب کو یہ خبر دیتے ہوئے خوشی ہور ہی ہے کہ آخر کار میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔


اداکارہ کہا کہ میں اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔

اُنہوں نے اپنی اس فتح پر تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تھے۔

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن کے قریبی ذرائع نے اُن کے وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

کریتی سینن چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں، وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں۔

کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

نیتو کپور کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

Comments are closed.