لاہور:معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔
ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا، ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے،خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔
اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات
گزشتہ برس ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے ناراضی ختم ہوجاتی ہے نفرت نہیں، نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے،اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں، اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ فون کرکے مجھ سے وضاحت مانگ سکتی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام
خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ مہوش حیات سے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ّ پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش کو کاسٹ کروانے کے لیے بہت کوششیں کی تھیں اور انہوں نے میری ہی فلم کاف کنگنا میں کام کرنے سے منع کردیا، اگرکوئی رائٹر کی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔