سعودی عرب :عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، کئی زخمی

سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عازمین عمرہ کی بس حادثے کاشکار ہوگئی ،اس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، عازمین عمرہ سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply