مشکل وقت میں پاکستان کا دوست سعودی عرب کام آ گیا، پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل فراہم کیا جائے گا .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب رواں ماہ سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کررہا ہے ،پاکستان کو 3سال تک 9ارب90کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیاجائےگا.
سعودی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ،سعودی عرب کےدرمیان کل 20ارب ڈالرکےمعاہدے ہوئے تھے ،سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کیلیے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا، اقتصادی پیکیج میں بیرونی ادائیگیوں کیلیے3ارب ڈالربھی شامل تھے .سعودی عرب ماہانہ 27 کروڑ 50 لاکھ کا تیل پاکستان کو دے گا
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اسوقت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد دوسری بار سعودی عرب کا دورہ کیا تھا.