45 سالہ پرانی تاریں لوگوں کیلئے موت کا منظر آئے روز ٹوٹ کر نیچے گر جاتی ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور سے 2 کلومیٹر فاصلے پر واقع پورے ضلع کا سب سے بڑا گاؤں کھارا جس کی آبادی تقریبا 28000 نفوس ہے دیہہ میں لگ بھگ 45 سال پہلے بچھائی گئی بجلی کی لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گاؤں کے مین بازار میں لگا 200KV کا ٹرانسفارمر کسی موت کے پیغام سے کم نہیں اس لائن کی ساری تاریں 45 سال پرانی ہیں جو آئے روز ٹوٹ کر گر جاتی ہیں جس پر اہل علاقہ نے ماضی میں کئی بار ایس ای واپڈا قصور اور ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ کو کئی بار بتلایا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا پوری لائن کو نئی تاریں ڈالنے کے بجائے لکڑیوں سے باندھ دیا گیا ہے آج صبح بعد نماز فجر ٹرانسفارمر کی مین تاریں ٹوٹ کر نیچے آ گریں جس سے بیٹھا ہوٹل والا بال بال بچا ابھی چند دن پہلے ہی اسی ٹرانسفارمر کو لوگوں نے خراب ہو جانے کی صورت میں اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کروایا ہے اور ہر مرمت لوگ خود ہی مرمت کرواتے ہیں
ایس ڈی او صاحب اور دیگر متعلقہ عملہ فون ہی نہیں سنتا لوگوں کا ڈی سی قصور، چئیرمین واپڈا ،ایس ای قصور اور ایکسئین سب ڈویژن بہادرہ پورہ سے تاریں نئی ڈالنے کی فریاد

Shares: