قتل کے مجرم کو سزائے
قصور پتوکی
ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طارق مقصود نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا 1 ملزم کو سزائے موت و تین لاکھ روپے جرمانہ 3 ملزموں کو عمر قید و ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے رہائشی انتظار حسین ولد حیدر علی کو 19/7/2015 کو عمران رضوان نوید وغیرہ نے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طارق مقصود نے کیس کا فیصلہ سنا دیا ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر جاگو والا چک نمبر 4 کے رہائشیوں ملزم عمران ولد شریف کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ، اور تین ملزموں رضوان ولد رمضان، شہزاد ولد حنیف ،اور نوید کو عمر قید کی سزا اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 4ملزمان کوعدم ثبوت کی بنا پر با عزت بری کر دیا