قصور ADLR چونیاں نے اندھیر نگری مچا دی ٹاءٹوں کے ذریعے رشوت کا بازار گرم روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ADLR چونیاں قیصر شفیق نے درستگی اور تبدیلی نام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ٹاءٹوں کے ذریعے دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہے بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق ARLR کو درستگی نام کے اختیارات حاصل ہیں لیکن ADLR ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریونیو کے ریکارڈ میں تبدیلی نام بھی خود ہی کر رہا ہے جو کہ غیر قانونی کام ہے غیر قانونی رہائشی کالونیوں اور کمرشل اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے حکومت کو ریونیو کی مد میں کڑوروں روپیہ کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ADLR نے مبینہ رشوت اکھٹی کرنے کے لئے ٹاؤٹ پال رکھے ہیں جو سارا دن ADLR دفتر کے باہر کھڑے رہتے ہیں آنے والے سائیلین کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے جو سائل ڈرائیکٹ کام کروانے کی کوشش کرتا ہے اس کو بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور جو ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے آتے ہیں ان کا کام فوری طور پر ہو جاتاہے مقامی شہریوں نے نیب، ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ADLR آفس چونیاں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر انکوائری کی جائے

Shares: