قصور کھارا چونگی پر کچرے کے دھیر
تفصیلات کے مطابق کھارا چونگی اور مدینہ ٹاءون کے رہاہشیوں نے کچرے کو سڑک کے کنارے پھینکنا شروع کیا ہوا ہے اور ایسا کرنا ان کی مجبوری ہے کیونکہ ٹی ایم اے سٹی قصور کی جانب سے ان علاقوں میں کچرا ڈالنے کے بکس نہیں لگائے گئے جو کہ ٹی ایم اے سٹی قصور کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے بجائے کہ اس کچرے کو اٹھایا جائے اسے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے سڑک پر ہر وقت دھواں چھایا رہتا ہے سڑک پر چلنے والی بسوں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے ڈرائیورز حضرات کو دیکھنے میں دشواری کیساتھ شہریوں کیلئے بیماریوں کا باعث بھی بن رہا ہے
ڈی سی قصور و انتظامیہ صفائی سے نوٹس لینے کا مطالبہ








