کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )معذور افراد میں قدرت کی طرف سے خصوصی صلاحیتیں ہوتی ہیں،جس سے معذور افراد نے بڑے کارنامے دکھائے ہیں وہ کسی بھی حوالے سے دوسروں سے کم نہیں ہیں۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل الطاف خان کوسو۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے RCHMC فلاحی تنظیم ACTED اور SPARK کی جانب سے معذور بچوں میں وہیل چیئرز اور سماعت کے آلات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل الطاف خان نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو یقین دلایا کہ آپ بھی ہماری طرح ہمارے بھائی ہیں کبھی مایوس نہ ہوں۔
ہم قدم قدم پر آپ کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں معذور بچوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معذور بچوں کو سماجی اور مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر آر سی ایچ ایم سی اسکول کے 40 سے زائد بچوں کو چیریٹی آرگنائزیشن ایکٹڈ اینڈ اسپارک کی جانب سے وہیل چیئرز، واکر اور سماعت کے آلات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی ڈی ای او ایجوکیشن لکمیر آر سی ایچ ایم سی ایڈمنسٹریٹر سید ظہیر شاہ، کفایت اللہ کوسو فلاحی تنظیم ACTED اور SPARK کے افسران اور پہول جیسے معذور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔