fbpx

کویت خواتین کے لیے غیر محفوظ ہوگیا ،عورت کے سفاکانہ قتل کے بعد کیا ہوا

کویت خواتین کے لیے غیر محفوظ ہوگیا ،عورت کے سفاکانہ قتل کے بعد کیا ہوا

باغی ٹی وی :کویت میں ایک مجرم نے خاتون کو اغوا کیا چھری کے وار کر کے قتل کر دیا قتل کے بعد اس کی لاش کویت سٹی کے جنوب میں واقع ایک اسپتال کے باہر چھوڑ دیا تھا .یہ سفاک مجرم گرفتار ہوا اور بعد میں ضمانت پر رہا ہوگیا

وزارت نے ایک بیان میں کہا ، قتل کے چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا اور اس نے قتل کا اعتراف کرلیا تھا .

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مقتولہ کی بہن کو روتے ہوئے اور چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اس نے اپنی طرف سے لاحق خطرے سے متعلق حکام کو آگاہ کیا ہے ، لیکن کہا ہے کہ اس کی درخواستوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

ویڈیو میں مقتولہ کی بہن چلا چلا کر کہہ رہی ہے کہ "ہم نے یہی کہا ، بالکل وہی جو ہم نے کہا ، وہ اسے مارنے والا ہے ، اور اس نے میری بہن کو مار ڈالا۔ حکومت کہاں ہے؟ ہم نے جج کو بتایا۔ میں نے آپ کو متعدد بار کہا تھا کہ وہ اسے مار ڈالے گا ، اور اب وہ مر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.