پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

12 نومبر کو کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں مسئلہ ہوگا

کلکتہ: بھارت میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ کیلئے بھارتی سکیورٹی ادارے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پریشان ہوگئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچ 12 نومبر کو کلکتہ شیڈول ہےکلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں مسئلہ ہوگا اس لیے میچ کو ری شیڈول کیا جائےاس حوالے سے کلکتہ پولیس نےکرکٹ ایسوسی ایشن بنگال سے رابطہ بھی کیا ہے،کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کےصدرکا کہنا ہے کہ ہمیں میچ ری شیڈول کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں کہا گیا۔

اس حوالے سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے آج بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے میچ ایک روز قبل 11 اکتوبر کو کرانے کی سفارش کی ہے، بی سی سی آئی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرےگا۔

ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی بات مان لی گئی تو میچ ایک روز قبل کردیا جائےگا اور 11 نومبر کو ورلڈکپ میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا اور آئی سی سی ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول منگل تک جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ احمد آباد پولیس نے بھی نوراتری کی وجہ سے 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں سکیورٹی سے معذرت کی تھی-

پی ایس ایل کے چئیر مین کا فٹبال ٹیم سپورٹ کرنے کا اعلان

Comments are closed.