بھارت کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں بدھ کی شب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اترپردیش کی ریاست میں واقع پریاگ راج شہر میں پیش آیا، جہاں میلے کے دوران بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گر پڑے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جب سمندر کے کنارے پر موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز کے ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ اس قدر شدید تھا کہ اس میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک حکومتی ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے فوراً بعد، تقریباً 28 ملین افراد نے بدھ کی صبح 8 بجے دریا میں ڈبکی لگائی اور اپنے مذہبی فرائض ادا کیے۔ 13 جنوری سے شروع ہونے والے کمبھ کے میلے میں اب تک تقریباً 200 ملین افراد دریا میں مذہبی رسومات ادا کر چکے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حادثے کے بعد ریاستی وزیر صحت کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی امداد فراہم کی جائے تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات اٹھانے کی تجویز بھی دی جا رہی ہے تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، مشعال یوسفزئی کے عدالت داخلے پر پابندی
طبی فوائد کا دعویٰ،چڑیا گھر نے چیتے کی غلاظت بیچنا شروع کر دی