پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کرم میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق، یہ دہشت گرد کرم میں 200 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ روپے سے لے کر 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اور یہ دہشت گرد غیر ملکی آقاؤں کے ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ، اور نہتے بچوں و خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کریں، تاکہ انہیں قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ اطلاع دینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔سی ٹی ڈی نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی معلومات بہت اہم ہیں، اور اس طرح کی دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

Shares: