پاڑا چنار سامان لیجانے والے قافلے پر بگن کے قریب راکٹ لانچرز سے حملہ کیا ہے

سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی۔کرم میں کانوائے پر حملہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی شروع کر دی گئی ہے، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق آج کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10زخمی بھی ہوئے۔

امدادی سامان لیجانے والے قافلے میں 35 گاڑیاں شامل ہیں،بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس افسوسناک واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق، راکٹ حملے کے بعد قافلے کی گاڑیوں نے فوری طور پر واپس ٹل روانہ ہونا شروع کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آنا شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کرم جانے والا تیسرا قافلہ تھا، اور اس میں شامل گاڑیاں مختلف نوعیت کے سامان کے ساتھ کرم روانہ ہو رہی تھیں۔ انتظامیہ نے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حالیہ دنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، ضلع کرم کی انتظامیہ کے مطابق، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئیں، جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں کرم روانہ ہونے کا امکان تھا، تاہم راکٹ حملے کے بعد ان گاڑیوں کی روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ

Shares: