پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ریلیف ایمرجنسی نافذ کردی۔

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرم میں امن و امان اور مجموعی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا خیبرپختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کے لیے ریلیف ایمرجنسی کی توثیق کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریلیف ایمرجنسی پہلے سے نافذ اورکرم میں ہلاک شدگان اورزخمیوں کوادائیگی کی جاچکی ہےصوبائی کابینہ نے قانونی تقاضا پوراکرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی ہے اس کے علاوہ کابینہ نے انسداد منی لانڈرنگ و مالی دہشتگردی کے نفاذ، اقلیتوں کے حقوق کے لیے نیشنل کمیشن فار مینارٹی کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ایف آئی اے کے ذریعے نشاندہی کی جائے گی، کُرم میں زمینی راستےکی بحالی کے لیے اسپیشل پولیس فورس قائم کی جائے گی، راستہ محفوظ بنانے کے لیے 399 پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے-

وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں ضلع کرم کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کرم مسئلہ کے پائیدار حل کے لیے مختلف سطح پر متعدد جرگے کئے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں ادویات کی کمی دور کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اب تک تقریباً 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں، ادویات کرم کے تمام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔

علی امین خان گنڈاپورکو بتایا گیا کہ علاقے میں غذائی اجناس کی دستیابی کے لئے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے، کرم میں جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لئے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں علاقے کے عوام کو درپیش آمدورفت کے مسائل کے حل کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی گئی، 2 دنوں میں 220 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فریقین کے معاہدے کے بعد سڑک کھولی جائے گی، علاقے میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے ایف آئی اے سیل قیام کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ اور کرک میں جوان مراکز کی قیام جبکہ صوبے کی جامعات کیلئے گرانٹ اور اکیڈمک سرچ کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کے ساتھ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی۔
ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک کو کام کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ
وفاقی وزیر تجارت کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات
لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سعودی عرب نے افغانستان میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا
نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

Shares: