مزید دیکھیں

مقبول

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ گرو نانک کا فلسفہ انسانیت،انسان دوستی، امن اور محبت کا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ گرو نانک کا فلسفہ انسانیت،انسان دوستی، امن اور محبت کا ہے، اس کو آج کے دور میں پھیلانے کی ضرورت ہے, نومبر میں وزیراعظم کرتارپور کا افتتاح کریں گے، کشمیر پر پاکستان کا ایک موقف ہے اسی پر رہیں گے، کرتار پور کو ہر حال میں کھولا جائے گا

قبل ازیں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کنونشن میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری ایک عظیم منصوبہ ہے ،ہم نےبین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے،بابا گرونانک نے پیارمحبت کا ہی پیغام دیاہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں، حکومت اور عوام کی جانب سےسکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں

فردوس عاشق اعوان نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نریندر مودی کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے،کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے،سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،

آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan