سینٹرل، تھانہ حیدری مارکیٹ کے علاقے کوثر نیازی کالونی اور لیاقت آباد کی حدود انگارہ گوٹھ میں پولیس نے کومبنگ/سرچ آپریشن کیا.

باغی ٹی وی کے مطابق کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی صاحب ضلع سینٹرل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر حیدری مارکیٹ کی حدود کوثر نیازی کالونی اور لیاقت آباد کی حدود انگارہ گوٹھ میں کیا گیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے تقریباً 100 گھروں کی تلاشی لی گئی متعدد افراد کو چیک کیا گیا۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔حیدری مارکیٹ میں کامبنگ/سرچ آپریشن ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں ایس ایچ او حیدری مارکیٹ، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد۔موبائل تھانہ، ہمراہ نفری لیڈیزاسٹاف ؤ انٹیلیجنس اسٹاف نے اپریشن میں حصہ لیا۔نیو کراچی تھانہ کی حدود علی محمد گوٹھ میں کامبنگ سرچ آپریشن ایس ڈی پی او نیو کراچی کی نگرانی میں کیا گیا جس میں ایس ایچ او نیو کراچی ایس ایچ او بلال کالونی ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سمیت موبائل، لیڈی سرچر، انٹیلی اسٹاف نے حصہ لیا۔ لیاقت آباد میں کامبنگ/سرچ آپریشن ایس ڈی پی او لیاقت اباد کی نگرانی میں ۔ ایس ایچ او لیاقت آباد، ایس ایچ او شریف آباد ۔موبائل تھانہ ہمراہ نفری لیڈیزاسٹاف ؤ انٹیلیجنس اسٹاف نے اپریشن میں حصہ لیا۔

حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار

کراچی: مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی پانی فراہمی معطل، شہری اذیت میں مبتلا

Shares: