قصور
کوٹ رادہاکشن میں کتا مار مہم شروع
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہر طرف سڑکوں گلیوں بازاروں میں آوارہ کتے نظر آتے ہیں جو کہ اب تک کئی لوگوں کو کاٹ بھی چکے ہیں اور دن بدن ان کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی اطلاع شہری حلقوں نے ٹی ایم اے کوٹ رادہاکشن کو دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر عملہ نے کتوں کو زہر ملا گوشت کھلایا اور اس سے قبل مساجد میں اعلان بھی کروائے کہ جس کا پالتو کتا ہے وہ اسے گھر پر باندھ کر رکھے ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی کل میونسیپل کے اہلکاروں نے درجنوں کتے مارے اور پھر ٹرالیوں میں مرے کتے لاد کر لے گئے
شہری حلقوں نے انتظامیہ کے اس عمل کی تعریف کی

Shares: