دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی سے ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک شخص کو بے زبان جانوروں کتوں ے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کئی عرصے سے دہلی کی مختلف گلیوں میں آوارہ کتوں کو نشانہ بناتا رہا، تاہم حال ہی میں اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہوئی، جس میں اسے ایک کتے کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو اس کے قریبی دوست نے خفیہ طور پر بنائی اور اپ لوڈ کی، جس کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ مشتعل ہجوم نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 6 کتوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔
تاہم، ایک مقامی خاتون نے، جو ملزم کے محلے میں ہی رہائش پذیر ہے، دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص نے مجموعی طور پر 13 کتوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور متاثرہ جانوروں کی طبی جانچ بھی کروائی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ بھارت میں جنسی جرائم کی ایک افسوسناک نئی جہت کی عکاسی کرتا ہے، جہاں خواتین ہی نہیں بلکہ اب بے زبان جانور بھی محفوظ نہیں رہے۔ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والے اس واقعے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں نے شدید مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اور کئی صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی درندگی کا راستہ روکا جا سکے۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ عوام کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو صرف جیل بھیجنے کے بجائے ذہنی علاج اور اصلاحی اقدامات بھی لازم قرار دیے جائیں۔