کویت،عمارت میں آتشزدگی سے 42 بھارتیوں کی موت،فضائیہ لاشیں واپس لائیگی

0
79
kuwait

کویت میں عمارت میں آگ لگنے سے 42 بھارتی شہریوں کی موت ہوئی ہے جن کی لاشوں کو واپس لانے کے لئے بھارتی فضائیہ کا طیارہ کویت جائے گا، لاشوں کا ڈی این اے کیا جا رہا ہے، شناخت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاشیں بھارت واپس لائی جائیں گی

کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی، صبح 6 بجے حکام کو آتشزدگی کے بارے میں بتایا گیا تھا ، جس عمارت میں آگ لگی وہ محنت کشوں کی رہائش کے لیے استعمال ہوتی ہےمتاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا،تاہم 49 افراد کی موت ہوئی جن میں سے 42 بھارتی شہری تھے، آگ لگنے کے بعد ہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں،کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے،

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ کویت پہنچے،کویت پہنچنے کے بعد کیرتی کا کہنا تھا کہ عمارت میں مرنے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کروایا جا رہا ہے، بہت سی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں،لاشوں کو واپس لانے کے لئے بھارتی فضائیہ کا طیارہ کویت آئے گا، اور لاشوں کو بھارت منتقل کیا جائے گا.بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی ہسپتال میں عیادت بھی کی،انہوں نے چھ زخمیوں سے ملاقات کی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی.

کویتی حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے 49 افراد کی موت ہوئی جن میں سے 42 بھارتی شہری جبکہ باقی فلپائن، مصر اور نیپال سے تعلق رکھتے ہیں، کویت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح نے بدھ کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا، عمارت کے کویتی مالک اور عمارت کے مصری گارڈ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج بھی کویت کے لیے روانہ ہوں گی تاکہ کویت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے کیرالہ کے لوگوں کی لاشیں واپس لائی جائیں۔ریاستی سرکار نے واقعہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،کیرلہ کے 14 افراد کی واقعہ میں موت ہوئی جس میں 13 کی شناخت ہو گئی،تامل ناڈو کے بھی پانچ افراد کی واقعہ میں موت ہوئی ہے،مرنیوالوں کا تعلق ریاست کے تھانجاور، رامناتھ پورم اور پیراورانی علاقوں سے تھا اور ان کی شناخت رام کروپن، ویراسامی ماریپن، چننا دورئی کرشنامورتی، محمد شریف اور رچرڈ کے طور پر ہوئی ہے.

پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

Leave a reply