کویت:دختر مشرق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا70واں پوم پیدائش منایا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کبھی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچایا

کویت،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاد اعوان )دختر مشرق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا70واں پوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان پیپلز کلب کویت کے نائب صدر منیر احمد بٹ کی رہائش گاہ واقع منطقہ خیطان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا 70 یوم پیدائش بڑے پر جوش جذبے اور عقیدت سے منایا گیاجس میں کویت بھر سے پیپلز کلب کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، پروگرام کی نظامت وہ نقابت کی ذمہ داری پیپلز کلب سربراہ ایڈوائزری کونسل محمد بشارت لنگڑیال نے خوش اسلوبی انجام دئیے
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک ہوا جس کی سعادت چوہدری محمد بشارت لنگڑیال حاصل کی. نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سعادت سعید احمد کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے حاصل کی.
پھرموقع کی مناسبت سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت کے بارے میں تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا جس میں تمام مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سیاسی جدوجہد اور خدمات پر سحر انگیز اور تفصیلی روشنی ڈالی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کھبی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچایا اور اس چیز پر زور دیا جتنا ہمیں پاکستان پیارا ہے اتنے ہی پیارے ہمارے ادارے ہیں. مقررین میں قائم مقام صدر چوہدری محمد اشرف انجم میاں اشتیاق احمد سیکرٹری جنرل منیر احمد بٹ نائب صدر فیاض وردگ سینئر نائب صدر کلچر ونگ گلف عطاء اللہ خان لودھی صدر بزنس فورم غضنفر عباس رہنما گلگت بلتستان شامل تھے
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری محمد اشرف انجم قائم مقام صدر پیپلز کلب، منیر احمد بٹ نائب صدر، میاں اشتیاق احمد سیکرٹری جنرل،سعید احمد کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محمد فیاض وردگ سینئر نائب صدر کلچر ونگ گلف،سجاد احمد قادری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل
عطاء اللہ خان لودھی صدر بزنس فورم ،محمد یونس شاہد، چاند اقبال؛ امان اللہ خان لودھی؛ راجہ منور اقبال؛ انجینئر شہزاد اشرف؛ چوہدری شوکت وڑائچ محمد ھادی بلتی، غضنفر عباس؛محمد اقبال، وسیم اصغر اور دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی.
آخر میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی خدمت میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا نائب صدر منیر احمد بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور رات گئے پروگرام کا اختتام ہوا.

Comments are closed.