کویت کے امیر شیخ نواف ا لاحمد الصباح وفات پاگئے،نواف الاحمد الصباح کی عمر 86برس تھی،
کویت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے، وہ علیل تھے اور ایک ماہ سے زیر علاج تھے، گزشتہ ماہ انہیں علاج کے لئے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا تا ہم اسکے بعد انکی بیماری کے حوالہ سے کسی کو کچھ نہیں بتایا گیا،
کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے مارچ 2021 میں بھی ایک غیر واضح بیماری کے علاج کی غرض سے امریکا کا دورہ کیا تھا،شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات کے بعد کویت کے امیر بنے تھے، امیر بننے سے پہلے شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق امیر کویت شیخ نواف 25 جون، 1937 کو کویت شہر میں متھانہ کمپلیکس کے مقام فراز الشویخ میں پیدا ہوئے تھے، وہ کویت کے دسویں حکمران شیخ احمد الجابر المبارک الصباح کے چھٹے بیٹے ہیں جو 1921 سے 1950 تک کویت کے امیر رہے.
نگراں وزیراعظم کا امیر کویت کی وفات پر اظہار افسوس
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امیر کویت کی وفات کا سن کر دلی طور پر افسردہ ہوں،پاکستان غم کی اس گھڑی میں کویت کے شاہی خاندان اور کویتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، اللہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے،پاک کویت تعلقات کی مضبوطی پر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،