احمد علی صدیقی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں تبدیلی کے بعد احمد علی صدیقی نے نئے سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔احمد علی صدیقی اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ چارج سنبھالنے کے بعد احمد علی صدیقی نے چیئرمین واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ادارے کے افسران اور ملازمین نے نئے ایم ڈی کو خوش آمدید کہا اور ان سے امید ظاہر کی کہ وہ ادارے میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔واٹر کارپوریشن کے سابق ایم ڈی انجینئر سید صلاح الدین کے استعفے کی منظوری کے بعد حکومت سندھ نے احمد علی صدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس موقع پر احمد علی صدیقی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واٹر کارپوریشن کے مسائل حل کرنے کے لیے جدید اقدامات کیے جائیں گے اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ
سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری