مزید دیکھیں

مقبول

افغان دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

خواتین کو آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے،صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ خواتین کے...

یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

یکجہتی کشمیر، فیصل چوک میں کشمیری پرچموں کی بہار، شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر مرکزی اجتماع ہو رہا ہے، ایوان صدر میں بھی تقریب جاری ہے،

ریلوے سٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا ،جن سے متعلقہ وزرا اور اہم شخصیات خطاب کریں گی، جمعہ کی نماز کے بعد مظلوم کشمیریوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، 2 بجے سے شام 5 بجے تک ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن کے شرکا پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے ہوں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan