صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبا زشریف سے کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف کی الگ الگ ملاقات ہوئی ہے،
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے ، دوطرفہ تجارت میں قابلِ قدر مصنوعات اور تنوع سے اضافہ کیا جا سکتا ہے، کرغزستان کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے استفادہ کر سکتا ہے، کرغزستان کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ پر پاکستان کے کامیاب انتخاب میں کرغزستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں،
ملاقات میں کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ کرغزستان کی ترجیح ہے ،کرغزستان معیشت ، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، کرغزستان کی معاشی ترقی کے باعث تعمیراتی اور ٹیکسٹائل شعبے میں افرادی قوت کیلئے بڑے مواقع ہیں،کرغز شہریوں کیلئے پاکستانی ویزے کے اجراء کا عمل آسان بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،
علاوہ ازیں کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف کے ساتھ ملاقات میں مفید بات چیت ہوئی، 23 ویں ایس سی او سربراہی اجلاس کی کامیابی میں تعاون پر کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف کا شکریہ ادا کیا، پاک کرغیز دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور رابطوں میں مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان